بیجنگ میں پاکستانی آموں کی نمائش اور فیسٹیول

بدھ 18 ستمبر 2019 02:00

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2019ء) چین میں پاکستانی آم کو متعارف کروانے اور مشہور ی کے لئے منگل کو یہاں سفارتخانہ پاکستان میں شاندار "مینگو فیسٹیول" اور " سی پیک کی تسخیر " کے فیسٹول کا آغاز کیا گیا۔فیسٹیول کا اہتمام چائنا اکنامک نیٹ ، جعفر برادرز اور وائی ایل ایف فوڈز کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔ چین میں پاکستان کی سفیرنغمانہ ہاشمی نے حاضرین کا خیرمقدم کیا اور انہیں پاکستانی آم ، ان کی مختلف اقسام ، اعلی معیار اور اس کی بیرون ملک بڑھتی ہوئی مارکیٹ سے متعارف کروایا۔

انہوں نے یاد دلایا کہ مرحوم چیئرمین ماؤ زے تونگ نے 1968 میں چین میں پاکستان کے آموں کا تعارف کرایا تھا جب انہوں نے پارٹی اور پی ایل اے کیڈروں کے ساتھ آم کا تحفہ شیئر کیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستانی آم کو دنیا کا سب سے بہترین سمجھا جاتا ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی تقریبات سے پاکستان اور چین کے عوام کے مابین تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدد ملتی ہے ۔

پاکستانی سفیر نے چین کی کاروباری برادری پر زور دیا کہ وہ پاکستانی پھلوں خصوصا آم اور ترشادہ پھلوں کی منڈی اور اس کی پروسیسنگ میں کاروبار کے امکانات کا جائزہ لیں ۔چین اکنامک نیٹ کے صدر وانگ زیوڈونگ نے سفارتخانہ پاکستان کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور اس تقریب کو چین میں پاکستانی آم متعارف کروانے کا ایک ذریعہ قرار دیا۔پاکستان برآمد کنندگان نے سامعین کو پاکستانی آم کی منفرد خصوصیات سے آگاہ کیا ، اور پاکستان کو آم کے سب سے بڑے برآمد کنندگان میں شامل کیا۔

اس موقع پر سی پی ای سی کے آغاز سے متعلق ایک دستاویزی فلم "بٹی منگ" نمائش کی گئی جس میں شرکائنے بڑی دلچسپی لی اس کے بعد "مینگو کوکنگ شو" ہوا جس میں شیفوں نے آم پر مشتملڈشیز تیار کیں۔سفیر نے چینی معززین کے ہمراہ پاکستانی آم سے تیار کردہ کیک کاٹا۔اس تقریب میں چینی معززین ، سرکاری عہدیداروں ، سفارت کاروں اور میڈیا کی شخصیات سمیت مہمانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور مشہور پاکستانی آموں کے ذائقہ اور خوشبوسے لطف اندوز ہوئے ۔

میلے میں شریک مہمانوں کو تازہ آم اورکٹے آموںکے ساتھ ساتھ آم کی ملک شیک پیش کی گئی۔ مینگو فیسٹیول کے شرکاء نے مختلف قسم کے پکوانوں کا خوب لطف اٹھایا اور پاکستانی آموں کے انوکھے اور میٹھے ذائقے کی تعریف کی۔پاکستانی آم دنیا میں ایک بہترین نمونہ ہے اور اس میں 400 سے زیادہ اقسام ہیں اور سب سے مشہور تجارتی قسمیں رنگ اور سائز میں مختلف ہیں اور ہر ایک کا ذائقہ اور ذائقہ ایک الگ ذائقہ ہے۔ چونسہ اور سندھڑی ’مقبول قسمیں ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان میں پیا ہونے والے آم کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے اور یہ پنجاب اور سندھ کے صوبوں میں پیدا ہوتا ہے۔