الیکٹریکل مشینری کی درآمدات میں جون کے دوران 4.1 فیصد کمی

بدھ 18 ستمبر 2019 10:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2019ء) الیکٹریکل مشینری کی درآمدات میں جون 2019ء کے دوران 4.1 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق جون 2019ء کے دوران الیکٹریکل مشینری کی درآمدات 134.2 ملین ڈالر تک کم ہوگئیں جبکہ مئی 2019ء کے دوران 149.1ملین ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

اس طرح مئی 2019ء کے مقابلہ میں جون 2019ء کے دوران الیکٹریکل مشینری کی قومی درآمدات میں 14.9 ملین ڈالر یعنی 4 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :