Live Updates

چوہدری شجاعت حسین اورشریف خاندان کا آپس میں قریبی تعلق ہے

سینئیر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے خبر دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 18 ستمبر 2019 10:36

چوہدری شجاعت حسین اورشریف خاندان کا آپس میں قریبی تعلق ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر 2019ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئیر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت حسین اورشریف خاندان کا آپس میں قریبی تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کو جرمنی میں اسپتال سے عابد شیر علی لے کر آئے تھے۔ عابد شیر علی وزیراعظم عمران خان کی حکومت کے سب سے بڑ ے اتحادی کو اسپتال سے گھر لے کر آئے۔

ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ یہ دلچسپ باتیں ہیں لیکن کہانی یہاں تک نہیں رکتی ۔ شہباز شریف نے بھی چوہدری شجاعت حسین کو کال کی جس کے بعد ان کی چوہدری شجاعت حسین سے ان کی طویل گفتگو ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ میں پہلے بھی کئی مرتبہ بتا چکا ہوں کہ جب شریف برادران حمزہ شہباز کو پاکستان میں چھوڑ کر چلے گئے تھے تو تب جو لوگ حمزہ شہباز کا خیال رکھتے تھے وہ چوہدری برادران ہی تھے۔

(جاری ہے)

اب بھی اس وقت پنجاب میں جو چھوٹے موٹے مسائل ہوتے ہیں اُس کا خیال چوہدری برادران ہی کرتے ہیں۔ سب لوگ ایسا ہی کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ چوہدری شجاعت حسین علالت کی وجہ سے جرمنی کے اسپتال میں زیر علاج تھے جس کے بعد ان کی صحت ٹھیک ہونے پر انہیں اسپتال سے گھر لایا گیا۔ گذشتہ رات قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور صدر ن لیگ میاں شہباز شریف نے ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادے چودھری سالک سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی، اور ان کی جلد مکمل صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔سالک حسین نے شہبازشریف کو شجاعت حسین کی صحت اورعلاج سے متعلق آگاہ کیا۔ چودھری سالک نے بتایا کہ چودھری شجاعت حسین علاج کے سلسلے میں ان دنوں جرمنی میں ہیں۔ جس پر شہبازشریف نے چودھری شجاعت کی صحت میں بہتری پراطمینان کا اظہار کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات