چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت پاکستانی ٹیکسٹائل کی صنعت کو دورِ جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جارہا ہے، حکام سی پیک اتھارٹی

بدھ 18 ستمبر 2019 11:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2019ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے تحت پاکستانی ٹیکسٹائل کی صنعت کو دورِ جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جارہا ہے۔ سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پاکستانی ٹیکسائل انڈسٹری میں جدت آئے گی ۔

(جاری ہے)

پاکستانی اور چینی تاجروں کے مابین باہمی تعاون پاکستان کی ٹیکسٹائل کی صنعت کو مستحکم کرنے کے لئے نیک شگون ثابت ہوگا۔ پاکستان کی معاشی حالت کو مستحکم کرنے کے لئے چینی تعاون ناگزیر ہے اور پاکستان مستقبل میں مقامی اور چینی سرمایہ کاروں کے لئے سرمایہ کاری کے نئے مواقع فراہم کرے گا جس سے پاکستان کی معیشت کو استحکام حاصل ہوگا۔