Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف ایک لابی سرگرم ہے

سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے اہم انکشافات کر دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 18 ستمبر 2019 11:48

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف ایک لابی سرگرم ہے
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر 2019ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ کل تک جو وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی حمایت کرتے تھے اور انہیں اِن کی کوئی غلطی نظر نہیں آتی تھی ۔ یہ بات سوچنے کی ہے کہ اچانک وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف یہ کیا مہم چل نکلی ہے ؟ گڈ گورننس اور بیڈ گورننس تو پہلے بھی تھی ، کیا وفاق اور سندھ میں سب اچھا ہے ؟ کیا خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ نے وہاں پیرس بنا دیا ہے ؟ عارف حمید بھٹی نے کہا کہ بزدار صاحب کی گورننس اچھی ہے یا بُری ہے اس پر میں بہت ساری باتیں کر چکا ہوں۔

پروگرام میں موجود طاہر ملک نے کہا کہ میں نے نامی گرامی صحافیوں کے بھی ایسے کئی پروگرامز دیکھے ہیں جس میں صرف وزیراعلیٰ پنجاب پر بات ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹویٹر پر بھی کئی صحافی صرف یہی باتیں کر رہے ہیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی چوری پکڑی گئی۔ عارف حمید بھٹی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو عہدہ سنبھالے ایک سال ایک ماہ کا عرصہ ہو گیا ہے۔

ایک ماہ کے اندر اچانک انہوں نے کیا ایسے کام کر دئے جو پہلے نہیں کیے تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف ایک لابی سرگرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سوشل میڈیا پر دیکھ کرفیصلے نہیں کرتے۔ لیڈر وہی ہوتا ہے جو اچھائی کو دیکھ کر فیصلہ کرے۔ اگر وہ سمجھتے ہیں کہ مناسب نہیں ہے تو تبدیل کر دیں۔ خوفزدہ ہو کر تبدیلی نہیں کرنی چاہئیے۔ عارف حمید بھٹی نے کہا کہ وزیراعظم ایک غلط فیصلہ کرنے والے تھے کہ دو وزرا ان کے سامنے بول گئے اللہ اُن کو اور ہمت دے ۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات