امریکی فیڈرل ریزرو کا مالیاتی مارکیٹ میں مداخلت کا اعلان، 75 ارب ڈالر کی رقم مارکیٹ میں داخل کی جائے گی

بدھ 18 ستمبر 2019 12:00

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2019ء) امریکہ کے مرکزی بینک (فیڈرل ریزرو بینک ) نے قرضوں پر سود کی شرح کو اپنے ہدف کے مطابق رکھنے کے لیے مالیاتی مارکیٹ میں مداخلت کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق فیڈرل ریزرو کی جانب سے اس بات کا فیصلہ ملک میں سود کی شرح اپنی پالیسی کے تحت ہدف پر رکھنے کے لیے کیا گیا۔بینک کا کہنا تھا کہ ملکی مالیاتی مارکیٹ میں مداخلت بدھ (آج ) کو کی جائے جس میں 75 ارب ڈالر کی رقم مارکیٹ میں داخل کی جائے گی تاکہ قرضوں پر سود کی شرح کو مرکزی بینک کی پالیسی کے تحت رکھا جاسکے۔یاد رہے کہ امریکا میں فیڈرل ریزرو کی جانب سے دس سال بعد مارکیٹ میں مداخلت کا عندیہ دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :