ایشیا میں خام تیل کے نرخوں میں 6 فیصد تک کمی

بدھ 18 ستمبر 2019 12:00

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2019ء) جاپان میں خام تیل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ سعودی عرب کی جانب سے اس ماہ کے آخر تک ملکی پیداوار مکمل بحال ہونے کا عندیہ دینا ہے۔

(جاری ہے)

ٹوکیو میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے بدھ کو نرخ 0.1 فیصد کم ہوکر 64.50 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 59.06 ڈالر فی بیرل طے پائے۔

متعلقہ عنوان :