دُبئی: تارکین وطن نے دو نوجوان سہیلیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

ایک متاثرہ خاتون کی مصری ملزم سے آن لائن دوستی ہوئی تھی، جس کا فائدہ اُٹھا کر خواتین سے زیادتی کی گئی

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 18 ستمبر 2019 12:20

دُبئی: تارکین وطن نے دو نوجوان سہیلیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
دُبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،18ستمبر 2019ء) دُبئی پولیس نے جنسی زیادتی کے معاملے میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 37 سالہ مصری اور 19 سالہ شامی نوجوان نے مِل کر دو فلپائنی خواتین کو دھوکے سے اپنے فلیٹ میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ استغاثہ کی جانب سے بتایا گیا کہ دو فلپائنی خواتین ایک ہوٹل کی ریسپشن پر کھڑی تھیں اچانک دونوں ملزمان وہاں پر آئے۔

ان میں سے ایک ملزم نے فلپائنی خاتون کے پاس جا کر اُسے اپنا تعارف کرایا کہ وہ اس کے ساتھ سوشل میڈیا ویب سائٹ پر بات چیت کرتا رہتا ہے۔ دونوں ملزمان نے فلپائنی خواتین کو ان کے گھر تک چھوڑنے کی آفر کی۔ راستے میں ملزمان نے فلپائنی خواتین سے کہا کہ اُن کے فلیٹ پر اس وقت ایک پارٹی چل رہی ہے، اگر وہ چاہیں تو اس پارٹی میں شریک ہو سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

فلپائنی خواتین ان کی بات پر یقین کر کے ساتھ چلنے کو تیار ہو گئیں۔ تاہم جونہی وہ فلیٹ میں داخل ہوئیں تو دونوں ملزمان ان لڑکیوں کو لے کر زبردستی بیڈ روم میں داخل ہو گئے اور انہیں باری باری جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ ایک متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اس سے تین بار جنسی زیادتی کی گئی جبکہ اس کی سہیلی سے دو بار یہ گھناؤنی حرکت ہوئی۔ ملزمان نے اس دوران انہیں کچھ شرمناک جنسی افعال کے لیے بھی مجبور کیا۔

بعد میں ملزمان نے انہیں 500 درہم بھی دینے چاہے جو انہوں نے لینے سے انکار کر دیئے اور البرشا کے پولیس اسٹیشن جا کر اس واقعے کی رپورٹ درج کرا دی۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ جن کا کہنا تھا کہ انہوں نے خواتین کے ساتھ کچھ نہیں کیا ، بلکہ دونوں خواتین انہیں زبردستی بیڈ روم میں لے گئیں اور پھر ان کے ساتھ اپنی مرضی سے جنسی فعل کیا۔ اس مقدمے کا فیصلہ 6 اکتوبر کو سُنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :