سری لنکن ٹیم کو پاکستان کا دورہ ضرور کرنا چاہیئے :ارجنا رانا ٹنگا

سری لنکا میں بدامنی کے 30 سالہ دور میں پاکستانی ٹیم نے ہماری مدد کی: سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 18 ستمبر 2019 12:52

سری لنکن ٹیم کو پاکستان کا دورہ ضرور کرنا چاہیئے :ارجنا رانا ٹنگا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18ستمبر2019ء) سابق کپتان ارجنا رانا ٹنگا کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں بدامنی کے 30 سالہ دور میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے ہماری مدد کی اور میچز کھیلنے کے لیے آتے رہے۔سابق کپتان کا کہناتھا کہ سری لنکا میں بدامنی کے 30 سالہ دور میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں ہماری مدد کی اور میچز کھیلنے کے لیے آتے رہے، اب ہمیں چاہیے کہ پاکستان کی مدد کریں، بدقسمتی سے ہمارے پاس ہمت رکھنے والا کرکٹ بورڈ نہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ سابق کپتان اور وزیر ارجنا رانا ٹنگا کی قیادت میں سری لنکا نے اپنا پہلا اور آخری ورلڈ کپ ٹائٹل 1996ءمیں جیتا تھا، وہ ماضی میں بھی پاکستان کے ساتھ کرکٹ معاملات میں تعاون کی حمایت کرتے رہے ہیں، سری لنکن کرکٹ کے امور عبوری طور پر چلائے جارہے ہیں، آئی لینڈرز کو 3 ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے لیے 25 ستمبر کو پاکستان آنا ہے،سکیو رٹی انتظامات کا اثر نو جائزے کا بیان جاری کیے جانے کے بعد غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی، ابھی تک سری لنکن بورڈ کی طرف سے با ضابطہ طور پر کوئی مثبت یا منفی جواب موصول نہیں ہوا، پی سی بی سیریز کے انعقاد کے لیے تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہے۔