کشمیر علاقائی جھگڑاور دوملکوں کا اندرونی معاملہ نہیں ،یہ لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کا مسئلہ ہے ،راجہ فاروق حیدر خان

جدوجہد آزادی میں ہر کشمیری اپنی آخری سانس تک لڑے گا،وزیراعظم پاکستان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہونے والی تقریر کا انتظار کر رہے ہیں اٴْمیدہے پاکستان مسئلہ کشمیر کو بھر پور انداز میں پیش کریگا، کشمیریوں کا جھنڈا گر گیا تو اگلا نشانہ پاکستان ہوگا، پاکستان جموں و کشمیر کے لوگوں پر اعتماد کرے ،کشمیری کبھی پاکستان کو دھوکہ نہیں دے سکتا،کشمیر کانفرنس سے خطاب

بدھ 18 ستمبر 2019 13:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2019ء) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہاہے کہ کشمیر علاقائی جھگڑاور دوملکوں کا اندرونی معاملہ نہیں ،یہ لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کا مسئلہ ہے ،جدوجہد آزادی میں ہر کشمیری اپنی آخری سانس تک لڑے گا،وزیراعظم پاکستان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہونے والی تقریر کا انتظار کر رہے ہیں اٴْمیدہے پاکستان مسئلہ کشمیر کو بھر پور انداز میں پیش کریگا، کشمیریوں کا جھنڈا گر گیا تو اگلا نشانہ پاکستان ہوگا، پاکستان جموں و کشمیر کے لوگوں پر اعتماد کرے ،کشمیری کبھی پاکستان کو دھوکہ نہیں دے سکتا۔

بدھ کو سینیٹ آف پاکستان کے زیر اہتمام قومی پارلیمانی کشمیر کانفرنس کی میزبانی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کی ۔

(جاری ہے)

وزیراعلی بلوچستان جام کمال، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین حیدر ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق ،سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز، چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام سمیت وزرا ارکان پارلیمنٹ کی بڑی تعداد کانفرنس میں موجود تھی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہاگزشتہ44 دن سے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو قید و بند کیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ 72 برسوں سے کشمیر ی ان آزمائشوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ دو لاکھ کشمیری آزادی کی جدوجہد میں جان کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ دس ہزار خواتین کی عصمت دری اور دس ہزار بچوں کو یتیم کر دیا گیا۔

فاروق حیدرخان نے کہاکہ ہزاروں کشمیریوں کو بینائی سے محروم کر دیا گیا،کشمیر کے بعد بھارت کا اگلا نشانہ پاکستان ہے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیری بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر علاقائی جھگڑا نہیں ہے نہ ہی دو ملکوں کا اندرونی معاملہ ہے یہ لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کا مسئلہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ جدوجہد آزادی میں ہر کشمیری اپنی آخری سانس تک لڑے گا۔

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم پاکستان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہونے والی تقریر کا انتظار کر رہے ہیں اٴْمیدہے پاکستان مسئلہ کشمیر کو بھر پور انداز میں پیش کریگا۔انہوںنے کہاکہ کرفیو کے باعث مقبوضہ کشمیر وادی کو بحران کا سامنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم دنیا کو واضح پیغام دینا چاہتا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے تحفظ اور ان کی فلاح کیلئے ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوںنے کہاکہ کشمیر کے بارے کانفرنس کے انعقاد پر دونوں اعتراف کے کشمیری چیئرمین سینیٹ کے شکرگزار ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اب تک مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں کشمیری شہید کیے جا چکے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم سے کہا تھا کہ کشمیریوں کا جھنڈا گر گیا تو اگلا نشانہ پاکستان ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت خود کو خطہ میں ابھرتی ہوتی فوجی اور استعماری قوت سمجھتا ہے۔

انہوکںنے کہاکہ کشمیری پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اپنا بھی حساب کتاب شروع کرلیں ، بھارت پاکستان کے پانیوں پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اگر کشمیر کوئی مسئلہ نہیں ہے تو مسئلہ فلسطین بھی کوئی مسئلہ نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ سارے جہاں کا درد ہمارے سینے میں ہے لیکن ضرورت پڑنے پر کوئی ہمارے ساتھ کھڑا نہیں ہوتے ۔ انہوںنے کہاکہ پرائی لڑائی میں چڑھ دوڑنے سے پہلے اپنے مفادات کو بھی دیکھ لیا کریں۔انہوںنے کہاکہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان علاقائی تنازعہ نہیں ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ پاکستان جموں و کشمیر کے لوگوں پر اعتماد کرے ،کشمیری کبھی پاکستان کو دھوکہ نہیں دے سکتا۔