Live Updates

مظفرآباد میں 27ستمبر کو ہونے والی کشمیر کانفرنس کیلئے تیاریاں زور وشور سے جاری

�مبر کو امیر جماعت اسلامی پاکستان کو کوہالہ سے ایک بڑی ریلی کی شکل میں کشمیر کانفرنس تقریب یونیورسٹی گرائونڈ میں لائیں گے‘خالد محمود زیدی

بدھ 18 ستمبر 2019 13:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2019ء) مرکزی نائب صدر جے آئی یوتھ خالد محمود زیدی نے کہا کہ 27ستمبر کو امیر جماعت اسلامی پاکستان کو کوہالہ سے ایک بڑی ریلی کی شکل میں کشمیر کانفرنس تقریب یونیورسٹی گرائونڈ میں لائیں گے۔جس کی تیاریاں زوروشروع سے جاری ہیں،کانفرنس سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق خطاب کریں گے اور خطاب کے دور ان کشمیر کے حوالے سے اہم اعلانات کریں گے ۔

(جاری ہے)

جے آئی یوتھ کے کارکنان اپنے قائد کا فقید المثال استقبال کریں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے آئی یوتھ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کو کشمیر میں عملی اقداما ت اُٹھانے کیلئے کشمیر میں اُتارا جائے ،اور بھارت سے کشمیر کی آزادی کے لیے فیصلہ کن مارکہ لڑا جائے ،پاکستانی وکشمیری قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ لڑنے کے لیے تیار ہے ،وزیراعظم پاکستان عمران خان او آئی سی کے اجلاس میں کشمیریوں کا دنیا کو پیغام دے دیں کہ کشمیری بھارت سے آزادی اور پاکستان سے الحاق چاہتے ہیں،اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں سے کیے گئے وعدے حق خودارادیت رائے شماری کا حق ان کو دیا جائے بصورت دیگر اگر بھارت نے ہٹ دھرمی اور کشمیریوں کا قتل عام بند نہ کیا تو یہ جنگ پوری دنیا کے لیے خطرناک ثابت ہوگی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات