�مبر کو مظفرآباد میں ایک لاکھ سے زائد لوگوں کو جمع کر کے آزادی کشمیر کے لیے جہاد کا اعلان کریں گے ،رشید حسین بخاری ایڈووکیٹ

بدھ 18 ستمبر 2019 13:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2019ء) امیر جماعت اسلامی ضلع مظفرآباد سیدرشید حسین بخاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 27ستمبر کو مظفرآباد میں ایک لاکھ سے زائد لوگوں کو جمع کر کے آزادی کشمیر کے لیے جہاد کا اعلان کریں گے ،مجاہدین کے پشتی بان امیر جماعت اسلامی پاکستان سینٹر سراج الحق مظفرآباد آمد پر اپنے خطاب کے دوران کشمیریوں کے لیے اہم اعلان کریں گے جو آزادی کشمیر کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ اگر کشمیر آزادہوا تو اسی ہی تحریک کے دوران ہوگا ،اگر پاکستانی حکمران اور مسلح افواج نے کشمیریوں کی اب عملی مدد نہ کی تو کشمیر کبھی آزادی سے ہمکنار نہیں ہوگا،قائد سراج الحق مظفرآباد میںجہاد کشمیر کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور پاکستان وآزادکشمیر نوجوانوں کو اہم پیغام دینگے ،اگر پاکستانی حکمرانوں نے کشمیر کے ساتھ غداری کرنے کی کوشش کی تو تاریخ میں اُن کا نام غداروں کے ناموں میں لکھا جائے گا اور پوری کشمیری قوم اُن سے نفرت کرئے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ 27ستمبر کو ہونے والی کشمیر کانفرنس مظفرآباد کی تاریخ کی سب سے بڑی کانفرنس اور کوہالہ سے مظفرآباد تک سب سے بڑی ریلی نکالی جائے گی ۔اہلیان مظفرآباد اپنے قائد کا فقید المثال استقبال کرنے کیلئے گھروں سے باہر نکلیں۔