Live Updates

اللہ کے بندو! اگر میرا دفاع نہیں کرسکتے تو کم از کم اپنا ہی دفاع کرلو

وزیراعظم عمران خان وزراء پر برہم، معروف صحافی نے اہم انکشاف کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 18 ستمبر 2019 15:01

اللہ کے بندو! اگر میرا دفاع نہیں کرسکتے تو کم از کم اپنا ہی دفاع کرلو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر 2019ء) : معروف صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ عمران خان نے بابر اعوان کو ملاقات کے لیے بلایا تھا تو اطلاعات تھیں کہ انہیں وزارت اطلاعات دی جائے گی۔اس کا مطلب یہ ہے کہ پہلے عمران خان فواد چوہدری سے مطمئن نہیں تھے۔فواد چوہدری کہتے تھے کہ میڈیا کو رگڑا دینا چاہئیے۔لیکن فردوس عاشق اعوان کی کارگردگی فواد چوہدری سے تو بہت بہتر ہے۔

انہوں نے میڈیا سمیت دیگر اداروں کے ساتھ اچھے تعلقات بنائے ہیں۔مگر ان کا پارٹیاں بدلنے کا تاثر اچھا نہیں ہے۔لیکن جوابات اچھے دیتی ہیں۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ عمران خان نے وزراء سے کہا ہے کہ اللہ کے بندو اگر میرا دفاع نہیں کرسکتے تو کم از کم اپنا ہی دفاع کرلو-ہارون الرشید نے کہا کہ یہ اس قابل ہوتے تو کام کرتے پھر دفاع کرنے کی ضرورت ہی نہ پڑتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعوان نے خان صاحب سے وزارت اطلاعات لینے سے معذرت کر لی کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ یہ استروں کی مالا ہے۔وزارت اطلاعات بہت کم لوگ سنبھال پاتے ہیں۔یہ تو قمر زمان قائرہ جیسے نفیس انسان بھی نہ کر سکے۔شاید راجہ ظفر الحق نے ٹھیک سے کام کیا تھا۔ہارون الرشید نے کہا کہ بابر اعوان سینیٹر بننا چاہتے ہیں۔ا س سے ایک اور مطلب بھی نکل سکتا ہے کہ اور بھی وازارتیں جا سکتی ہیں۔

گی۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان پہلے ہی وفاقی کابینہ اور پنجاب کابینہ کو یہ بات کہہ چکے ہیں کہ جس کی کارگردگی سے وہ مطمئن نہ ہوئے اس کا محکمہ تبدیل کر دیا جائے گا یا پھر اسے عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کی بجائے خفیہ اداروں سے وزرا کی کارکردگی کی رپورٹس طلب کیں جس کے بعد پنجاب کے سات کابینہ اراکین کی وزارتوں کا قلمدان تبدیل کرنے اور نئے مشیر شامل ہونے کا امکان ہے جبکہ بیوروکریسی میں بھی بڑے پیمانے پر تبدیلیاں متوقع ہیں۔

عثمان بزدار کی تبدیلی کی خبریں بھی زور پکڑ رہی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے عثمان بزدار کو پنجاب کا وزیراعلی بنانے کی غلطی کا اعتراف کر لیا ہے۔ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے 3 نام لیے جا رہے ہیں جن میں میاں اسلم اقبال، عبدالعلیم خان اور شاہ محمود قریشی شامل ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات