امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق 20 ستمبر کو سرگودھا آئیں گے

بدھ 18 ستمبر 2019 15:05

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2019ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق 20 ستمبر کو سرگودھا آئیں گے جو یہاں شاہین چوک میں کشمیر بچاو عوامی مارچ کے بڑے اجتماع سے خطاب کریں گے ۔

(جاری ہے)

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے استقبال اور جلسہ کے انتظامات کے لئے مقامی راہنماوں کی سربراہی کے لئے کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں۔