سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سیکریٹری عظمت اللہ چوہدری کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرکے ان سے جواب طلبی

وہ 8 اکتوبر 2019 کو ذاتی طور پر پیش ہوکر عدالت عالیہ کو مطمئن کریں کہ کس اختیار کے تحت اس نے یہ آرڈر جاری کیا ہے

بدھ 18 ستمبر 2019 15:50

ْ کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2019ء) بلوچستان ہائی کورٹ کوئٹہ کے ڈویژن نے منگل 18ستمبر 2019 کو لاہور میں 16 ستمبر 2019 کو سپیشل جنرل ہائوس میٹنگ کے نام پر سیکریٹری سپریم کورٹ بار ایسوسیشن عظمت اللہ چوہدری کی جانب سے سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے صدر امان اللہ کنرانی کے خلاف عدم اعتماد کرتے ہوئے ان کو برطرف کرکے صلاح الدین گنڈاپور کو قائم مقام صدر سپریم کورٹ بار ایسوسیشن مقرر کرنے کے آرڈر کو معطل کرتے ہوئے سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سیکریٹری عظمت اللہ چوہدری کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرکے ان سے جواب طلبی کی ہے کہ وہ 8 اکتوبر 2019 کو ذاتی طور پر پیش ہوکر عدالت عالیہ کو مطمئن کریں کہ کس اختیار کے تحت اس نے یہ آرڈر جاری کیا ہے۔