مظفرآباد‘کشمیر موجودہ نازک صورتحال ریاستی وکلاء سراپا احتجاج

بدھ 18 ستمبر 2019 15:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2019ء) کشمیر موجودہ نازک صورتحال ریاستی وکلاء سراپا احتجاج آزادجموں و کشمیر بار کونسل کی کال پر 16ستمبر 2019کو کشمیر کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد میں وکلاء کا تاریخی اجتماع و جلوس یو این او آفس اسلام آباد میں چوہدری شکیل زمان ایڈووکیٹ وائس چیئرمین بار کونسل نے ہمراہ دیگر ممبران بار کونسل یو این او مبصر کو یادداشت پیش کی یو این او مبصر نے وعدہ کیا کہ آپ یادداشت یو این او ہیڈ کوارٹر ارسال کی جائے گی جس کا باضابطہ آپ کو جواب موصول ہوگا احتجاج میں ممبران بار کونسل کے علاوہ آزادکشمیر بھر کی بار ایسوسی ایشنز کی وکلاء بشمول پاکستان بار کونسل ‘اسلام آباد بار کونسل چاروں صوبائی بار کونسلز ‘گلگت بلتستان کے وائس چیئرمین و ممبران بار کونسل نے شرکت کی جس پر تمام ممبران بار کونسل اسلام آباد بار ایسوسی ایشن راولپنڈی بار ایسوسی ایشن ‘کھاریاں بار ایسوسی ایشن سپریم کورٹ و ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن آزادکشمیر اور آزادکشمیر بھر کی بار ایسو سی ایشن کے صدور و جنرل سیکرٹری اور وکلاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور مبارکباد پیش کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار آزادجموں وکشمیر بار کونسل کے وائس چیئرمین چوہدری شکیل زمان ایڈووکیٹ نے اپنے اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ کشمیر کی موجودہ نازک صورتحال کے پیش نظر ریاستی وکلاء اور پاکستان کے وکلاء نے یو این او آفس راولپنڈی کے سامنے تاریخی احتجاج کیا ہے جس کی مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ آزادجموں وکشمیر بار کونسل کی استدعا پر پاکستان بار کونسل اور پاکستان کی چاروں صوبائی بار کونسلز کے علاوہ اسلام آباد بار کونسل گلگت بلتستان بار کونسل کے وکلاء بھی جوق درجوق قافلوں کی شکل میں تحریک آزادی کشمیر کے پر آشوب لمحات اور تاریخ کشمیر کے انتہائی نازک ترین مرحلہ پر مسئلہ کشمیر کے قانونی تناظر میں عالمی ضمیر کو جھنجوڑنے کیلئے اس قومی نوعیت کے احتجاج میں شریک ہوئے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں-