گریڈ ون سے 20 تک کے جملہ سرکاری ملازمین یوٹیلٹی الائونس کے حق دار ہیں‘تنظیم غیر جریدہ ملازمین

بدھ 18 ستمبر 2019 15:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2019ء) سواد اعظم تنظیم غیر جریدہ ملازمین آزاد جموں و کشمیر کا اعلیٰ سطحی ہنگامی اجلاس، ریاست کے جملہ ملازمین کو بلا تخصیص یوٹیلٹی الائونس دینے کا مطالبہ کر دیا۔ گریڈ ون سے 20 تک کے جملہ سرکاری ملازمین یوٹیلٹی الائونس کے حق دار ہیں۔ سب ملازمین سرکاری ڈیوٹی سر انجام دیتے ہیں۔ سیکرٹریٹ ڈائریکٹوریٹ سے باہر کے ملازمین سے سوتیلی ماں جیسا سلوک برداشت نہیں کریں گے۔

جملہ ملازمین سے حکومت یکساں سلوک کرے۔ حکومت فوری طو رپر جملہ ملازمین کو یوٹیلٹی الائونس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔ بصورت دیگر تنظیم کا ہنگامی اجلاس بلا کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔ وزیر اعظم جناب راجہ فاروق حیدر، جناب چیف سیکرٹری جملہ سرکاری ملازمین کو یوٹیلٹی الائونس دیں۔

(جاری ہے)

سیکرٹریٹ کے ملازمین کو یوٹیلٹی الائونس دینے کے حکومتی فیصلہ کو سراہتے ہیں۔

حکومت کا اچھا اقدام ہے۔ ان خیالات کا اظہار سواد اعظم تنظیم غیر جریدہ کے مرکزی صدر سالک رشید عباسی، مرکزی سیکرٹری جنرل خواجہ عبدالوحید، مرکزی سینئر نائب صدر تصور گردیزی، مرکزی نائب صدر راجہ منشاء، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علی طاہر شاہ، سیکرٹری مالیات خالد شیخ، جائنٹ سیکرٹری مدثر خورشید عباسی، پریس سیکرٹری الطاف نقوی، مرکزی نائب صدر برائے ضلع لیاقت خٹک، ضلعی صدر راجہ اویس ناصر، ضلعی جنرل سیکرٹری زاہد عزیز عباسی، سینئر نائب صدر آصف میر، نائب صدر خواجہ شفیق، ضلعی سیکرٹری مالیات ندیم اعوان اور دیگر نے تنظیم کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مقررین نے کہا کہ مہنگائی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ جس سے ملازمین کی کمر توڑ دی ہے۔ یوٹیلٹی الائونس کا حکومت ملازمین کو تحفہ دے۔ ملازمین وزیر اعظم، چیف سیکرٹری کے لئے دعا گو رہیں گے۔ مقررین نے کہا کہ ہمارا جائز اور اصولی مطالبہ ہے۔ ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں وہ جلد از جلد نوٹیفکیشن جاری کر کے ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی ختم کرے۔

متعلقہ عنوان :