حلقہ کوٹلہ میرا گھر ہے‘ عوام کی منتخب نمائندہ ہوں‘عوامی مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں‘راجہ اظہر نذیر

بدھ 18 ستمبر 2019 15:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2019ء) آزادکشمیر کے وزیر صنعت وحرفت محترمہ نورین عارف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت آزاد خطہ کی تعمیر وترقی ،غربت کے خاتمے، بیروزگاری کے خاتمے اور کشمیر کی آزادی کے لیے ہر فورم پر کام کر رہی ہے ۔ حلقہ کوٹلہ میرا گھر ہے ۔ عوام کی منتخب نمائندہ ہوں ۔عوامی مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے راجہ اظہر نذیر کے رہائش گاہ جھینگ کے مقام پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے تین سالہ کارکردگی عوام کے سامنے ہے کوٹلہ کے اندر 6کروڑ سے زائد کے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جا چکے ہیں۔ جبکہ کروڑوں کے منصوبے زیرکار ہیں محترمہ نورین عارف نے جھینگ میں ڈسپنسری کو متحرک کرنے ،گرلز سکول کی عمارت کی تعمیر ،یونین کونسل کے دفتر کی تعمیر اور ادارے کے اندر سٹاف کی کمی کو دور کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ فراز اشرف، محمد بشیرراجہ، راجہ اظہر نذیر، راجہ الطاف شاہین، راجہ ریاض، محمودالحسن ، پرویز عباسی، راجہ طالب، منظور ٹھیکدار، راجہ صادق، عبدالکریم، راجہ اعظم،کامران چک، سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ اور اہلیان جھینگ کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انٹرکالج کی بحالی، گرلز سکول کی عمار ت سمیت ہسپتال قائم کرنے کا مطالبہ کیا اس سے قبل محترمہ نورین عارف کا جھینک پہنچنے پر کارکنوں نے پرجوش انداز میںٰ استقبال کیا۔