جدید دور میں جدید تعلیمی معیار کے دعوے ایک خواب بن کر رہ گئے

مظفرآباد کے اندر تعلیمی اداروں اور پرائیویٹ ہاسٹلوں میں منشیات کون سپلائی کرتا ہی آج تک سامنے نہ آسکا

بدھ 18 ستمبر 2019 15:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2019ء) جدید دور میں جدید تعلیمی معیار کے دعوے ایک خواب بن کر رہ گئے ،ْمظفرآباد کے اندر تعلیمی اداروں اور پرائیویٹ ہاسٹلوں میں منشیات کون سپلائی کرتا ہی آج تک سامنے نہ آسکا جبکہ نوجوان نسل تعلیم پر توجہ دینے کے نشے کو زیادہ ترجیح دینے لگے اب تو ہیرئون سمیت دیگر نشے کو بھی کلچر کا ایک حصہ اپنانا شروع کر دیا ہے،حکومت آزادکشمیر اور ضلعی انتظامیہ فوری طو رپر نوٹس لے کر مظفرآباد میں لائی جانے والی منشیات کو فوری طور پر روکیں تاکہ منشیات کا خاتمہ ہوسکے جبکہ دیگر پرائیویٹ ہاسٹلوں جن کی رجسٹریشن من پسندی اور ناجائز اختیارات کے تخت کی گئی ہے ان پر مکمل پابندی عائد کرکے تعلیمی اداروں اور ہاسٹلوں کو نشے سے پاک کریںجبکہ منشیات کی وجہ سے نوجوان نسل منشیات کا آزادانہ استعمال کررہی ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔

متعلقہ عنوان :