آبادی پر قابو پائے بغیر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کر سکتا،صدر مملکت عارف علوی

ممبر مسجد کو عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے بھر پور طریقے سے استعمال کیا جا سکتا ہے ،کنٹری ڈائریکٹر یونائیٹڈ منشز پاپو لیشن فنڈز سے گفتگو

بدھ 18 ستمبر 2019 16:30

سلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2019ء) صدر مملکت عارف علوی نے کہاہے کہ آبادی پر قابو پائے بغیر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کر سکتا،ممبر مسجد کو عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے بھر پور طریقے سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو یہاں صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سے کنٹری ڈائیریکٹر یونائیٹڈ نیشنز پاپولیشن فنڈ لینا محمود موسی نے ملاقات کی ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہاکہ آبادی پر قابو پائے بغیر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

انہوںنے کہاکہ حکومت آبادی پر قابو پانے کے لئے پر عزم ہے اور اس سلسلے میں معاشرے کے تمام طبقات کو شامل کیا جائیگا۔انہوںنے کہاکہ ممبر مسجد کو عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے بھر پور طریقے سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ بچوں میں وقفے کی کمی سٹنٹنگ اور غذائی مسائل کی بڑی وجہ ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت ان ہنر مند ماوں کو سافٹ ویئر سے جڑے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے، جو بچوں کی پرورش کیوجہ سے گھروں میں ہیں ۔