نوشکی: لگڑ بھگڑ کا غیر قانونی شکار کرنے والے ملزمان کو سزا سُنا دی گئی

جوڈیشل مجسٹریٹ نوشکی نے تینوں ملزمان کو 3 ، 3 ماہ قید اور 45، 45 ہزار روپے جرمانہ کر دیا

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 18 ستمبر 2019 16:34

نوشکی: لگڑ بھگڑ کا غیر قانونی شکار کرنے والے ملزمان کو سزا سُنا دی گئی
نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،18ستمبر 2019ء، نمائندہ خصوصی، منظور بلوچ) لگڑ بھگڑ کے غیر قانونی شکار کرنے والے 3 ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ نوشکی نے 3 ماہ قید اور 45،45 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل نوشکی کے علاقے قبول میں غیر قانونی طور پر لگڑ بگھڑ کا شکار کرنے والے 3 ملزمان کو اسسٹنٹ کمشنر نوشکی کی سربراہی میں ٹیم نے کارروائی کرکے گرفتار کیا جس میں تحصیلدار نوشکی عبدالغفار نوتیزئی اور ایس ڈی او وائلڈ لائف عطاء الرحمان شامل تھے۔ ملزمان کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جنھیں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے 3 ماہ قید اور 45،45 ہزار فی کس جرمانہ کیا۔ واضح رہے نوشکی کی تاریخ میں پہلی بار اس قسم کا فیصلہ آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :