ننکانہ :ضلع بھر میں گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز،بھاری جرمانے، متعدد دکانداروں کو وارننگ نوٹس جاری

تمام مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پرگوداموں، چکن فروشوں ،بیف ،مٹن کی دکانوں،مارکیٹوں اور سپر اسٹورز پر انسپکشن کر رہے ہیں

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 18 ستمبر 2019 17:40

ننکانہ :ضلع بھر میں گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز،بھاری جرمانے، ..
ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،18ستمبر 2019ء، نمائندہ خصوصی،عبدالقدوس ملک ) تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پرضلع ننکانہ صاحب میں گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاوٴن جاری ہے جس کے تحت کاروائیوں کو مزید تیز کرتے ہوئے ضلع بھر کے تمام مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پرگوداموں، چکن فروشوں ،بیف ،مٹن کی دکانوں،مارکیٹوں اور سپر اسٹورز پر انسپکشن کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد نے ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف ضلع بھر میں جاری کریک ڈاؤن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے مزید کہا کہ تمام سپیشل مجسٹریٹس پرائس کنٹرول کی کارروائیوں کو تیز کرتے ہوئے گراں فروشوں کے خلاف اپنا گھیرا تنگ کریں اور عوام کو ریلیف پہنچانے کے لئے کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گرانفروشی ایک سنگین جرم ہے جو مصنوعی مہنگائی کا باعث بنتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غریب عوام کو مہنگائی کی چکی میں پسنے نہیں دیں گے۔ ضلعی انتظامیہ کے تمام افسران پرائس کنٹرول کے حوالے سے خصوصی نظر رکھیں۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کے مقررہ نرخوں سے زیادہ کوئی بھی چیز خریدی نہ جائے بلکہ ایسی صورتحال کے متعلق اسسٹنٹ کمشنر یا ڈپٹی کمشنر آفس میں فوری اطلاع کی جائے۔ایسے افراد کے خلاف فوری طور پر کارروائی کی جائے گی اور انہیں قانون کے مطابق جرمانے عائد کیے جائیں گے۔