Live Updates

ملک کا بچہ بچہ حرمت پر مرمٹنے کو تیار ہے بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا تو اسکی زبان میں جواب دیں گے: پیر سرور حسن شاہ

پی ٹی آئی راہنما اور وفاقی وزیر داخلہ برگیڈئیر (ر) اعجاز احمد شاہ کے کوارڈینیٹر پیر سرور حسن شاہ کی صحافیوں سے گفتگو

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 18 ستمبر 2019 17:47

ملک کا بچہ بچہ حرمت پر مرمٹنے کو تیار ہے بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہ ..
ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،18ستمبر 2019ء، نمائندہ خصوصی،عبدالقدوس ملک ) تفصیل کے مطابق پی ٹی آئی رہنما پیر سرورحسن شاہ نے کہا ہے کہ ملک پاکستان کا بچہ بچہ حرمت پر مر مٹنے کو تیا ر ہے مسئلہ کشمیر دو ایٹمی قوتوں کے درمیان فلیش پوائنٹ ہے۔ اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ اس مسئلہ کو فوری طور پر حل کرے تاکہ ایٹمی جنگ کے خدشات کا تدراک ہوسکے پاکستان کشمیر کے مسئلہ کو باہمی گفتگو سے حل نکالنے کا خواہاں ہے اور چاہتا ہے کہ اس مسئلہ کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی راہنما اور وفاقی وزیر داخلہ برگیڈئیر (ر) اعجاز احمد شاہ کے کوارڈینیٹر پیر سرور حسن شاہ نے کہا کہ نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم پر ہم خاموشی اختیار نہیں کرسکتے کشمیر کے حوالے سے اسلامی تعاون تنظیم کا بیان پاکستان کے اصولی موقف کی جیت اور بھارت کی ہار ہے اگر بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا تو پھر ہم اسے اسی کی زبان میں جواب دینا جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام بیرونی ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ مودی سرکار مقبوضہ کشمیر سے کرفیو فی الفور اٹھائے اور طاقت کا استعمال روکا جائے ہیومن رائٹس کے دفتر سے جو سفارشات آئی ہیں ان کا احترام بھی بھارت کو یقینی بنانا ہوگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات