نمرتا کیس: پولیس کا دو ملزمان پکڑنے کا دعوی

مہران ابڑو کا تعلق لاڑکانہ جبکہ علی شان کا تعلق مورو سے ہے،ملزمان مقتولہ کے دوست ہیں ،پولیس ذرائع

بدھ 18 ستمبر 2019 17:55

نمرتا کیس: پولیس کا دو ملزمان پکڑنے کا دعوی
لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2019ء) لاڑکانہ پولیس نے طالبہ نمرتا کماری کیس میں دو ملزمان کو پکڑنے کا دعوی کیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان چانڈکا میڈیکل کالج کے طلبا اور مقتولہ کے دوست ہیں، جن کی شناخت مہران ابڑو اور علی شان کے نام سے کی گئی ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مہران ابڑو کا تعلق لاڑکانہ جبکہ علی شان کا تعلق مورو سے ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ نمرتا کماری بی ڈی ایس شعبے میں فورتھ ایئر کی طالبہ تھیں جو دو روز قبل چانڈکا ہاسٹل کے کمرے نمبر تین میں مردہ حالت میں پائی گئی تھی۔گزشتہ روز نمرتا کماری کی آخری رسومات ان کے آبائی شہر میرپور ماتھیلو کے امر شہید کالونی میں ادا کی گئیں تھیں۔میڈیکل کی طالبہ کی آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد نمرتا کے بھائی ڈاکٹر وشال اور چچا پون کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہوا ہے، اللہ نا کرے کسی کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آئے۔

متعلقہ عنوان :