گوجرانوالہ، ڈی جی چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کاچائلڈ پروٹیکشن بیورو گوجرانوالہ کا دورہ

بدھ 18 ستمبر 2019 18:38

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2019ء) ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب فیض نعیم وڑائچ نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو گوجرانوالہ کا اچانک دورہ ان کیا ان کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر بجٹ & اکاونٹس محمد آمین بھی تھے، ڈائریکٹر جنرل ادارے میں مقیم لاوارث بے آ سرا بچوں اور بچیوں کے ہاسٹل گئے، بچوں کے رہائشی کمروں کا معائنہ کیا اور بچوں کے لئے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈپروٹیکشن بیورو گوجرانوالہ چوہدری محمد عرفان ستارنے آفس کے بارے میں بریفنگ دی، ڈائریکٹر جنرل نے تمام شعبہ جات کا معائنہ کیا، کارکردگی کا جائزہ لیا، تمام شعبہ جات کے انچارج نے اپنے اپنے شعبہ کی کارکردگی بارے بریفنگ دی، ڈائریکٹر جنرل نے تمام سٹاف کو مزید دلجوئی سے کام کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :