Live Updates

پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک کے استحکام،ترقی اور جمہوریت کی بحالی کیلئے اپنی جانوں کا نذاانہ پیش کیا ،قمر زمان کائرہ

پیپلز پارٹی کسی ایسی تحریک کا حصہ نہیں بنے گی جس سے جمہوریت کو خطرہ ہو،صدر پیپلز پارٹی پنجاب کی دارالعلوم محمدیہ غوثیہ میں گفتگو

بدھ ستمبر 18:45

پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک کے استحکام،ترقی اور جمہوریت کی بحالی کیلئے ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر سابق وفاقی وزیر قمرالزمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملک کے استحکام،ترقی اور جمہوریت کی بحالی کے لیے اپنی جانوں کا نذاانہ پیش کیا ہے۔ وہ کسی ایسی تحریک کا حصہ نہیں بنے گی جس سے جمہوریت کو خطرہ ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے سرگودھا آمد پر قصبہ بھیرہ میں دارالعلوم محمدیہ غوثیہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے پاس اتنی انفرادی قوت موجود ہے کہ وہ اسلام آبادکو لاک ڈاؤن کر سکتے ہیں ان کے مطالبات درست ہیں مگر پی پی پی کسی ایسی تحریک یا احتجاج میں شامل نہیں ہو گی جس کی اس سے قبل وہ مذمت/مخالفت کر چکی ہو وہ حکومت کو جمہوری طریقہ سے ہٹانے کے حق میں ہے اور اس کے لیے وہ اپنی جدو جہد جاری رکھے گی مگر کوئی ایسا اقدام نہیں اٹھائے گی جس سے جمہوریت کی گاڑی پٹری سے اتر جائے۔

قمرالزمان کائرہ حفصہ نیشنل سکول بھیرہ بھی گئے جہاں پیر فاروق بہاؤالحق شاہ نے ان کا استقبال کیا۔انہوں نے سکول کے نصاب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سکول نئی نسل کے مستقبل کو روشن بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ کا اعلان سے متعلق تازہ ترین معلومات