پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 4,267کی سطح پر بند

بدھ 18 ستمبر 2019 19:57

پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 4,267کی سطح پر بند
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2019ء) پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایم ای ایکس) کموڈٹی انڈیکس 4,267کی سطح پر بند ہوا۔ بدھ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس 7.991 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد11,831رہی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ سودے ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے ہوئے جن کی مالیت 4.056 بلین روپے تھی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 1.843بلین روپے،کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 878.250 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 238.632 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 228.349 ملین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 204.133 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 161.990 ملین روپے، برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 132.155 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 109.281 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 56.211 ملین روپے، پلیڈیم کے سودوں کی مالیت 49.794 ملین روپے اور قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 32.218 ملین روپے رہی۔

ایگریکلچرل کموڈٹیز میںگندم کی 2 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 7.550 ملین روپے اورکاٹن کی 12 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 5.822 ملین روپے تھی۔

متعلقہ عنوان :