بھارتی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں سترہ افراد ہلاک

بدھ 18 ستمبر 2019 20:25

بھارتی ریاست بہار میں  آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں سترہ افراد ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2019ء) بھارتی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں بچوں سمیت سترہ افراد ہلاک ہوگئے بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بہار کے اضلاع کاتہار موتہاری جہاں برد اور آروال میں پیش آئے جہاں پر آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں بچوں سمیت سترہ افراد ہلاک ہوگئے طوفانی بارشوں کے باعث ریاستی انتظامیہ نے سیلاب الرٹ بھی جاری کردیا ہے

متعلقہ عنوان :