ایئرلنک پاکستان میں بین الاقوامی کمپنی ٹیکنو موبائل کی آفیشل ڈسٹری بیوشن پارٹنر مقرر

بدھ 18 ستمبر 2019 20:53

ایئرلنک پاکستان میں بین الاقوامی کمپنی ٹیکنو موبائل کی آفیشل ڈسٹری ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ خبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2019ء) سمارٹ فونز بنانے والی معروف بین الاقوامی کمپنی ٹیکنو موبائل نے پاکستان میں ایئرلنک کو اپنا آفیشل ڈسٹری بیوشن پارٹنر مقرر کیا ہے۔ اس حوالے سے دونوں کمپنیوں کے مابین معاہدہ پر دستخط کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایئر لنک کے حکام نے کہا ہے کہ کمپنی ڈسٹری بیوشن کے شعبہ میں 45سال سے خدمات فراہم کررہی ہے اور ٹیکنو موبائل کی مصنوعات کو ملک بھر کے صارفین تک پہنچانے کے لئے پاکستان کے تمام شہریوں میں سیلز کائونٹرز قائم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایئرلنک ٹیکنو موبائل کا تیار کردہ سپارک 4 سمارٹ فون پہلے یونٹ کے طور پر درآمد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنو موبائل کے تیار کردہ جدید ترین مصنوعات کے حامل سمارٹ فونز کی درآمد سے صارفین کو موبائل فونز کی معیاری مصنوعات دستیاب ہوں گی۔