آرمی چیف کی باکسر محمد وسیم سے ملاقات ، کامیابی پر مبارکباد دی

محمد وسیم جیسا ٹیلنٹ ہمارے لئے فخر کی علامت ہے ،باصلاحیت نوجوانوں کو ہمیشہ سپورٹ کرینگے ، جنرل قمر جاوید باجوہ

بدھ 18 ستمبر 2019 21:05

آرمی چیف کی باکسر محمد وسیم سے ملاقات ، کامیابی پر مبارکباد دی
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2019ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے باکسر محمد وسیم سے ملاقات کرتے ہوئے ان کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے باکسر محمد وسیم سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی اور انہیں شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محمد وسیم جیسا ٹیلنٹ ہمارے لئے فخر کی علامت ہے محمد وسیم جیسے باصلاحیت نوجوانوں کو ہمیشہ سپورٹ کرینگے واضح رہے کہ محمد وسیم نے دبئی میں فلپائنی حریف کو پہلے مرحلے میںناک آئوٹ کیا تھا اور جب وہ پاکستان پہنچے تو ان کے استقبال کیلئے ائرپورٹ پر فیڈریشن عہدیداران سمیت کوئی بھی موجود نہیں تھا جس پر انہوں نے ٹویٹر پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے شکوہ کیا تھا