پاکستان کشمیر سے کبھی منہ نہیں موڑے گا ‘شاہ محمود قریشی
ٓڈنکے کی چوٹ پر کہتا ہوں سودے بازی نہ ممکن ہے ،کشمیریوں کے خاندان کٹے ہوئے ہیں،مقبوضہ وادی میں رہنے والے اذیت کا شکا ر ہیں،مسئلہ صرف زمین کے ٹکڑے کا نہیں ہے،وزیراعظم آزاد کشمیر کی نم آنکھوں کا احساس ہے، وزیر خارجہ ?چین کے ذریعے سلامتی کونسل تک رسائی حاصل کی،کہیں بھی بھارتی موقف تسلیم نہیں کیا گیا ،کشمیر ی بھائیوں کے جذبات مجروع نہیں کریں گی:شاہ محمود قریشی ،تقریب سے خطاب
بدھ 18 ستمبر 2019 21:26
(جاری ہے)
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 27 ستمبرکووزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیرکا مقدمہ پیش کرنے جا رہے ہیں، 54 سال بعد سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر زیر بحث آیا ہے، فرانس نے بھی معاملہ پر بات کی اور روس نے بھی اپنے رویے میں لچک دکھائی ہے جب کہ چین کے ذریعے ہم نے سلامتی کونسل تک رسائی حاصل کی۔
انہو ں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کشمیر سے متعلق بیان ان کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے، انسانی کا حقوق کا سب سے بڑا فورم یواین ہیومن رائٹس کا ہے جہاں 50 سے زائد ممالک نے کشمیر میں مظالم کی مذمت کی، جنیوا میں کسی بھی انسانی حقوق کی تنظیم نے بھارت کے موقف کو تسلیم نہیں کیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپ کے 28 ممالک نے مسئلہ کشمیرپرخود کوپاکستان کیساتھ جوڑدیا، جنیوا میں بھی تمام ممالک نے پاکستان کے موقف کی تائید کی جبکہ بھارتی موقف کو مسترد کردیا، اوآئی سی کی نوعیت میں کچھ تبدیلی ہے اوررکن ممالک میں اختلاف ہے، لیکن اس کے باوجود اوآئی سی کا متفقہ اعلامیہ ہے کہ مقبوضہ کشمیرسے کرفیو ہٹایا جائے، ڈنکے کی چوٹ پرکہتا ہوں کشمیرپرکوئی سودے بازی نہیں ہوگی تاہم ایک جنبش میں ہدف حاصل نہیں کرسکتے۔انہو ں نے مزید کہا کہ کشمیر میں 45دن سے کرفیو نا فذ ہے مقبوضہ کشمیر میں رہنے والے اذیت کا شکا ر ہیں مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہو نا چاہیے وزیر اعظم عمران خان اقوام متحٖدہ میں مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ پیش کر یں گے وزیر اعظم کشمیر یو ں کے جذبات مجروع نہیں کریں گے ۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.