Live Updates

سستے گھروں کی فراہمی یقینی بنائیں گے ‘وزیراعظم

چین کا شکریہ ادا کر تا ہو ں، جنہو ں نے سی پیک اور سرما یہ کا ری کا نفرنس انعقاد میں معاونت فراہم کی ، 5 ماہ میں لوگوں کو ان گھروں میں منتقل کیا جاسکتا ہے، تجارتی خسارے کے خاتمے میں میں اضافہ کرنا ہے عمران خان کا پہلے پری فیبریکیٹڈ ہاؤسنگ منصوبے کی سنگ بنیاد تقریب سے خطاب

بدھ 18 ستمبر 2019 21:26

سستے گھروں کی فراہمی یقینی بنائیں گے ‘وزیراعظم
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2019ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کو سستے گھروں کی فراہمی یقینی بنا ئی جا ئے گی ،پہلے سے تیار شدہ گھروں سے عوام کو کم وقت میں اپنا گھر میسر ہوگا، حکو مت سرمایہ کاروں کے لئے کا روبار میں آسانیاں پیداکر رہی ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے ملک میں پہلے پری فیبریکیٹڈ ہاؤسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ منصوبے کے آغاز پر چین کے سفیر کا شکریہ ادا کر تا ہو ں جنہو ں نے سی پیک اور سرما یہ کا ری کا نفرنس کے انعقاد میں معاونت فراہم کی ہیں ۔

انہو ں نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار سستے گھروں کا منصوبہ شروع کیا گیا، گوادر میں فائیو سٹار منصوبہ 6 ماہ میں مکمل کر لیا گیا، ہاؤسنگ منصوبے میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع ہیں، 4 سے 5 ماہ میں لوگوں کو ان گھروں میں منتقل کیا جاسکتا ہے، ترکی اور بھارت میں اس کا کامیاب تجربہ کیا گیا، کراچی میں 40 فیصد سے زائد کچی آبادی ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کا کہنا تھا لاہور اور دیگر بڑے شہروں میں بھی کچی آبادیاں ہیں، زراعت اور پری فیبری کیٹڈ ہاؤسنگ منصوبہ اہم ترجیح ہے، یہ چینی کمپنی کا معیاری، سستا اور جلد مکمل ہونیوالا منصوبہ ہے، پاکستان میں زراعت کی پیداوار سست روی کا شکار ہے، زرعی شعبے کے فروغ کیلئے چینی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرینگے، پاکستان زرعی ملک ہے، زرعی پیداوار میں اضافے سے غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

انہو ں نے کہا کہ تجارتی خسارے کو ختم کرنے کیلئے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ کرنا ہے، حکومت سرمایہ کاروں کیلئے کاروبار میں آسانیاں پیدا کر رہی ہے، میں سرما یہ کاروں کو پا کستان میں خوش آمدید کہتا ہو ں ہما رے ہاں ہائوسنگ شعبے میں بہت مو اقع ہیں وزارت تجا رت اور بورڈ آف انو سیٹمنٹ تجارت آسان بنا نے کی کو شش کر رہے ہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات