’اسلام آباد آزادی مارچ ،، کے لے جے یوآئی دیرلویر کی سر گرمیاں زور وشور سے جاری

بدھ 18 ستمبر 2019 22:56

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2019ء) اکتوبرمیں’’اسلام آباد آزادی مارچ ،، کے لے جے یوآئی دیرلویر کی سر گرمیاں زور وشور سے جاری،صوبا ئی جماعت کی جانب سے ساڑھے 12 لاکھ روپے چندہ ،اور سیکورٹی کی غرض سے انصاراسلام کے 410رضاء کاروں اورہزاروں کا رکنوں کی شرکت کاٹاسک سونپ دیا گیا ،جے یو آئی دیرلویر کے امیر سراج الدین نے مقامی میڈیا نمایندوں کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ قاید جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کے حکم اور صوبائی قیادت کے واضح احکامات کے مطابق ضلع بھر کے تمام 41یونین کونسلز میں اسلام آباد آزادی مارچ کے لئے تیاری زور وشور سے جاری ہے ،انہوں نے کہ اسلام آباد مار چ موجودہ حکومت کے خاتمے تک جاری رہیگا ،ایک کروڑ نوکریوں ،لاکھوں گھروں کا وعدہ کرنے والوں کی حکومت میں غریب دوقت کی روٹی کوترس گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ صوبا ئی جماعت کی جانب سے ساڑھے 12 لاکھ روپے چندہ ،ہزاروں کا رکنوں کی شرکت اور سیکورٹی کی غرض سے انصاراسلام کے 410رضاء کاروں کا ٹاسک سونپ دیا گیاجس کو بروقت پورا کیا جا ئیگا

متعلقہ عنوان :