آئی جی سندھ نے ٹھٹھہ میں شہری پر پولیس اہلکار کے تشدد کے حوالے سے تفصیلات طلب کرلیں

بدھ 18 ستمبر 2019 22:58

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2019ء) آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے ٹھٹھہ میں شہری پر پولیس اہلکار کے تشدد کے حوالے سے ایس ایس پی ٹھٹھہ سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آئی جی سندھ نے ٹھٹھہ میں شہری پر پولیس اہلکار کے تشدد کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر ایس ایس پی ٹھٹھہ سے فی الفور اٹھائے گئے تمام تر ضروری محکمانہ اور قانونی اقدامات کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

متعلقہ عنوان :