کراچی میں 22 سے 24 ستمبر کے دوران معتدل ہیٹ ویوکا امکان ہے،محکمہ موسمیات

بدھ 18 ستمبر 2019 23:09

-کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2019ء) ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 22 سے 24 ستمبر کے دوران معتدل ہیٹ ویوکا امکان ہے، 22 سے 24 ستمبر کے دوران شہرمیں سمندری ہوائیں معطل ہوسکتی ہیں اور درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ شمال مشرقی بحیرہ عرب اور بھارتی گجرات کے قریب ہوا کا کم دباؤ بننے کا امکان ہے، ہوا کے کم دباؤ کا رخ اومان کی جانب ہوسکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے ٹھٹھہ، بدین اور تھرپارکر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ظاہر کیا ہے جب کہ کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔

متعلقہ عنوان :