Live Updates

کشمیر کے معاملے کے حوالے سے جذباتی جائزہ لے کو دنیا کے سامنے رکھنے کی ضرورت ہے،صدر عارف علوی

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے سامنے ایک چیلنج ہے،کشمیر کی آواز کو دبانے کیلئے جو حربے اختیار کیے جارہے ہیں وہ کسی صورت کامیاب نہیں ہونگے،کشمیر کے معاملات کو کوئی نہیں روک سکتا، مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے عالمی عدالت سے بھی رجوع کرنا چاہیے، نیو کلیئر بٹن پر بھارت کا ہاتھ عالمی امن کے لئے خطرہ ہے۔ اقوام عالم کو یہ اجاگر کرنے کی ضرورت ہے،بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کی تو نیست و نابود ہو جائے گا، کشمیر کے حوالے سے تقریب سے خطاب

بدھ 18 ستمبر 2019 23:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2019ء) صدرمملکت عارف علوی نے کہاہے کہ کشمیر کے معاملے کے حوالے سے جذباتی جائزہ لے کو دنیا کے سامنے رکھنے کی ضرورت ہے،مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے سامنے ایک چیلنج ہے،کشمیر کی آواز کو دبانے کیلئے جو حربے اختیار کیے جارہے ہیں وہ کسی صورت کامیاب نہیں ہونگے،کشمیر کے معاملات کو کوئی نہیں روک سکتا، مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے عالمی عدالت سے بھی رجوع کرنا چاہیے، نیو کلیئر بٹن پر بھارت کا ہاتھ عالمی امن کے لئے خطرہ ہے۔

اقوام عالم کو یہ اجاگر کرنے کی ضرورت ہے،بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کی تو نیست و نابود ہو جائے گا۔ بدھ کو یہاں کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ کشمیر کے معاملے کے حوالے سے جذباتی جائزہ لے کو دنیا کے سامنے رکھنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ 5 اگست کا واقعہ غیر آئینی ، غیر قانونی ، غیر اخلاقی اور غیر انسانی ہے۔

انہوںنے کہاکہ پہلی جنگ عظیم کے بعد لیگ آف نیشن بنائی گئی،اس سے پہلے مائٹ از راء ٹ کی پالیسی تھی۔انہوںنے کہاکہ دوسری جنگ عظیم کے بعد اقوام متحدہ بنائی گئی تھی، یہ وہ جگہ جہاں دنیا کے مسائل حل کیے جاتے ہیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ نہرو اقوام متحدہ گیا اور وعدہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کا حل استصواب رائے سے ہی حل کیا جا ئے گا۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان نے اس فیصلے کو دل سے قبول کیا کہ کشمیریوں کی رائے کے مطابق مسئلے کا حل نکالا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ لیگ آف نیشن اور اقوام متحدہ مختلف ممالک کے مسائل کے حل میں ناکام رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے سامنے ایک چیلنج ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو مسئلہ نہیں ہے اصل مسئلہ کشمیریوں کی آزادی ہے۔

انہوںنے کہاکہ بھارت نے یہ آگ خود لگائی ہے، کشمیر اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ بھارت میں مودی سرکارنے جو آگ لگائی ہے وہ بہت خطر ناک ہے اور جو ہندوستان میں ہونے جارہا ہے اس سے عالمی امن بھی متاثر ہوگا۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ بھارت اپنے آپ سے جنگ کر رہا ہے ، اپنی تاریخ سے جنگ کر رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کے مسلمانوں کو غریب سے غریب تر بنانے کی حکمت عملی اختیار کی جارہی ہے۔

انہوںنے کہاکہ بمبئی کی مسجدوں میں اعلان کیا جارہا ہے کہ مسلمان اپنی دستاویزات اپنی جیبوں میں رکھیں۔ انہوںنے کہاکہ بھارت اپنے ہمسائیہ ممالک سے کبھی بھی خوش نہیں رہا۔ انہوںنے کہاکہ سپر پاور بننے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے اختیار کیے جارہے ہیں۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں جو ظلم و ذیادتی کی جارہی ہے اس پر دل خون کے آنسو روتا ہے۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ جنہوں نے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو دھوکا دیا بھارت نے انہیں دھوکادیا۔ انہوںنے کہاکہ بھارت میں مسلمان کشمیر کے حوالے سے بات تک نہیں کر سکتے۔انہوںنے کہاکہ کشمیر کی آواز کو دبانے کیلئے جو حربے اختیار کیے جارہے ہیں وہ کسی صورت کامیاب نہیں ہونگے۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ کشمیر کے معاملات کو کوئی نہیں روک سکتا۔

مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے عالمی عدالت سے بھی رجوع کرنا چاہیے۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ پیلٹ گن سے بچوں کو نابینا کیا جارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی وزیراعظم کو چیلنج کرتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں اتنی بڑی تعداد جلسہ کر کے دکھائے و جتنا وزیراعظم پاکستان عمران خان نے مظفرآباد میں کیا تھا۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ 70 سال سے خواتین ، بچے، بوڑھے ، نوجوان آزادی کیلئے قربانیاں پیش کر رہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان پر امن ملک ہے۔ پاکستانی بہادر قوم ہے۔ انہوںنے کہاکہ پلوامہ واقعے کے بعد جب پاکستان پر حملہ کیا گیا تو پاکستان نے جرت اور بہادری سے انڈیا کو آئینہ دکھا دیا۔ انہوںنے کہاکہ بھارت ایک غیر ذمہ دارایٹمی ملک ہے۔ انہوںنے کہاکہ پلوامہ واقعہ کے بعد بھارت نے بوکھلاہٹ میں اپنے میزائل سے اپنا ہیلی کاپٹر تباہ کر دیا۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ نیو کلیئر بٹن پر بھارت کا ہاتھ عالمی امن کے لئے خطرہ ہے۔ اقوام عالم کو یہ اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کی تو نیست و نابود ہو جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم پاکستان نے تمام مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا تو بھارت میں منفی تاثر پیدا کیا گیا۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ مودی کی پالیسیاں خود بھارت کیلئے تباہ کن ثابت ہونگی۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ کشمیر آزادی کی طرف جارہا ہے دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں سے ان کی آزاد ی چھین نہیں سکتا۔ انہوںنے کہاکہ وہ وقت دور نہیں جب پورا کشمیر آزاد کشمیر کہلائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات