اسفندیار ولی خان کی خورشید شاہ کی گرفتاری کی مذمت

جاری سیشن کے دوران سپیکر کو اطلاع دیئے بغیر گرفتاری عمل میں لائی گئی،نیب اپنے آقاوں کی خوشنودی کیلئے اپوزیشن کو نشانہ بنارہا ہے، صدر اے این پی

بدھ 18 ستمبر 2019 23:36

اسفندیار ولی خان کی خورشید شاہ کی گرفتاری کی مذمت
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2019ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے سابق اپوزیشن لیڈر اور رکن قومی اسمبلی سید خورشید شاہ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خورشید شاہ کی گرفتاری گھناونا اور قابل مذمت اقدام ہے،اسمبلی کے رواں سیشن کے باوجود سپیکر کو اطلاع دیئے بغیر خورشید شاہ کو گرفتار کیا گیا جو کہ غیر قانونی عمل ہے،انہوں نے کہا کہ نیب اپنے آقاؤں کی خوشنودی کیلئے اپوزیشن کو نشانہ بنا رہا ہے،نیب کا یہ رویہ ملک اور جمہوریت کیلئے کسی صورت فائدہ مند نہیں ہوسکتا،انہوں نے کہا کہ نیب نے وہی نیب زدہ اور نیب زادوں والا رویہ اپنا رکھا ہے،نیب کو کرپشن ایسی کسی جگہ نظر نہیں آرہی جہاں الزامات پی ٹی آئی پر عائد ہوتے ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے تعجب کا اظہار کیا کہ جس کیس میں رکن قومی اسمبلی کو گرفتار کیا گیا اس میں پہلے ہی ان کو کلیئر کیا جا چکا تھا ۔