نیب نے مئیر کراچی کے مشیر لیاقت قائم خانی کو گرفتار کرلیا

نیب نے فریئر ہال میں کے ایم سی کے دفتر پر چھاپہ مار کے مئیر کراچی کے مشیرِ باغیات کو گرفتار کر لیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 18 ستمبر 2019 20:35

نیب نے مئیر کراچی کے مشیر لیاقت قائم خانی کو گرفتار کرلیا
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 ستمبر 2019ء) نیب نے مئیر کراچی کے مشیر لیاقت قائم خانی کو گرفتار کرلیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو نے فریئر ہال میں کے ایم سی کے دفتر پر چھاپہ مار کے مئیر کراچی کے مشیرِ باغیات کو گرفتار کر لیا ہے۔ خیال رہے کہ انہیں میئر کراچی وسیم اختر نے مشیر باغات تعینات کیا تھا۔ انہیں ریٹائرمنٹ کے بعد کے ایم سی میں بطور مشیر رکھا گیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق لیاقت قائم خانی پر باغ ابن قاسم کی تزئین و آرائش کے نام پر کروڑوں روپے کی غبن کا الزام ہے۔ اس سے قبل آج صبح نیب نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو گرفتار کر لیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

خورشید شاہ کو نیب سکھر اور نیب راولپنڈی نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ ان پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام عائد ہے۔خورشید شاہ کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ بنی گالا سے گرفتار کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ خورشید شاہ کے خلاف 7 اگست سے تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔بتایا گیا ہے کہ ابتدائی تحقیات میں ان پر لگے الزام صحیح ثابت ہوئے، اب مزید تفتیش بھی کی جائے گی۔

خورشید شاہ کو آج نیب کورٹ میں طلب بھی کیا گیا تھا تاہم وہ پیش نہ ہوئے جس کے بعد ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔خورشید شاہ کو متعدد بار نیب نے طلب کیا۔خورشید شاہ کا راہداری ریمانڈ حاصل کر کےنیب سکھر منتقل کیا جائے گا۔خورشید شاہ پر کوآپریٹو سوسائٹی میں بنگلے کے لیے ایمنٹی پلاٹ غیر قانونی طور پر اپنے نام کرانے کا الزام ہے۔خورشید شاہ کی جائیدادوں،فرنٹ مین کی تفصیلات بھی سامنے آئی ہیں۔خورشد شاہ نے ہوٹل، پٹرول پمپس، بنگلے فرنٹ مین اور بے نامی اداروں کےناموں پر بنائے۔ خورشید شاہ نے لڈو مل کے نام پر 11 جائیدایں بنا رکھی ہیں۔خورشید شاہ نے آفتاب حسین سومرو کے نام پر 10جائیدایں بنائیں۔ خورشید شاہ نے اعجاز کے نام سے سکھر اور روہڑی میں دو دو جائیدایں بنائیں۔