Live Updates

وزیراعظم عمران خان نے قصور واقعے پر ایکشن لے لیا

ڈی پی او قصور، ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، ایس پی انویسٹی گیشن کو چارج شیٹ کیا گیا ہے: وزیراعظم عمران خان

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 18 ستمبر 2019 21:08

وزیراعظم عمران خان نے قصور واقعے پر ایکشن لے لیا
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2019ء) وزیراعظم عمران خان نے قصور واقعے پر ایکشن لے لیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ایکشن لیتے ہوئے ڈی پی او قصور، ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کو عہدے سے ہٹا دیا ہے جبکہ ایس پی انویسٹی گیشن کو چارج شیٹ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ قصور کے علاقے چونیاں انڈسٹریل اسٹیٹ سی3 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں، جنہیں مبینہ طور پر اغوا کرکے قتل کیا گیا ،اس واقعے نے علاقے میں کہرام برپا کر دیا تھا۔

آئی جی پنجاب نے قصور میں تین بچوں سے زیادتی اور قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آئی جی پنجاب نے واقعے کی انوسیٹی گیشن کے لیے 6رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ 8 سال محمد فیضان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی سامنے آ گئی ہے جس میں بچے سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق 8 سالہ محمد فیضان کو گلا دبا کر قتل کیا۔

بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں۔بچے کو قتل کرنے کے بعد اونچائی سے پھینکا گیا۔کمیٹی نے جائے وقعہ پر پہنچ کر مختلف نموانہ حاصل کیے ہیں جب کہ کمیٹی حراست میں لیے گئے 9 افراد مشکوک افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ آج کروائے گی۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ تین میں سے ایک 8 سالہ بچے کی شناخت سفیان کے نام سے ہوئی ۔ جو چونیاں شہر کے رہائشی رمضان کا بیٹا تھا جب کہ 2 بچوں کی لاشیں پرانی ہونے کیوجہ ناقابل شناخت ہیں۔

پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ بچوں کو مختلف اوقات میں اغوا کر کے قتل کیا گیا اور لاشیں ایک ہی جگہ سے ملنے سے لگتا ہے کہ ان کے قتل میں کوئی ایک ہی ملزم ملوث ہے اور تینوں بچوں کا تعلق چونیاں سے ہی ہونے کا شبہ ہے، بچوں کی ہلاکت کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔اب وزیراعظم عمران خان نے اس کے خلاف ایکشن لے لیا ہے اور بتایا ہے کہ ڈی پی او قصور، ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کو عہدے سے ہٹا دیا ہے جبکہ ایس پی انویسٹی گیشن کو چارج شیٹ کیا گیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات