جیکب آباد کا سیوریج نالا ٹوٹ گیا ،گندہ بدبو دار پانی زرعی زمین میں داخل

ہزاروں ایکڑ کھڑی دہان کی فصل اور مچھلی کے فارم کو نقصان دیہاتیوں کا بلدیہ چئیر مین اور مختیارکار کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

بدھ 18 ستمبر 2019 23:45

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2019ء) جیکب آباد کا سیوریج نالا ٹوٹ گیا ،گندہ بدبو دار پانی زرعی زمین میں داخل، ہزاروں ایکڑ کھڑی دہان کی فصل اور مچھلی کے فارم کو نقصان ،دیہاتیوں کا بلدیہ چئیر مین اور مختیارکار کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی دیھ احمد پور میں سیوریج کا تالاب انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے ٹوٹ گیا جس کے باعث گندہ اور بدبو دار پانی قریب و جوا ر کی زرعی زمین اور مچھلی کے تالاب میں داخل ہو گیا جس کے باعث ہزاروں ایکڑ زرعی زمین اور مچھلی کے تالاب کو نقصان پہنچا ہے جس پر دیہاتیوں بابل بھنگر،جام جتوئی ،ارباب میرانی ،حاجی خان ساسولی ،محمد مراد بروہی اور پی پی کے ہزارع خان گولو نے بلدیہ چئیر مین اور مختیار کار جیکب آباد کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ کے سیوریج نالے نے علاقے میں تباہی مچا دی ہے گندے پانی کا تالاب ٹوٹنے کی وجہ سے ہزاروں ایکڑ پر کھڑی دہان کی فصل تباہ اور لاکھوں کی مالیت کی مچھلیاں مر گئی ہیں کوئی سننے کو تیار نہیں بلدیہ چئیر مین مختیارکار کو شکایت کی لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی ہمارا لاکھوں کو نقصان ہوا ہے غریب کاشتکار ہیںبا اثروں نے سیوریج نالے مٹی ڈال کر بند کیا ہے اور پلاٹنگ کر رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں با لاحکام نوٹیس لیں اور ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے