ایف بی آر نے پراپرٹی کی خریدو فروخت پر ٹیکس وصولی کا جائزہ لینے کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدیں

بدھ 18 ستمبر 2019 23:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2019ء) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے پراپرٹی کی خریدو فروخت پر ٹیکس وصولی کا جائزہ لینے کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدیں۔ چیف کمشنر کارپوریٹ آرٹی او سید ندیم حسین رضوی کی ہدایت پر ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔

(جاری ہے)

ایف بی آر نے پراپرٹی کی خریدوفروخت پر ٹیکس وصولی کی مانیٹرنگ کیلئے چار ٹیمیں تشکیل دیں ۔ڈی ایچ اے میں پراپرٹی کی خریدو فروخت پر ٹیکس وصولی کی مانیٹرنگ کی جائے گی ۔ایل ڈی اے ،ضمیر ٹائون اورویلنشیا ٹائون میں پراپرٹی کی خریدو فروخت پر ٹیکس وصولی کی مانیٹرنگ ہوگی۔

متعلقہ عنوان :