بین الصوبائی کار چور گروہ کے تین ملزمان گرفتار، لا کھوں روپے مالیت کی 8 مسروقہ گاڑیاں بر آمد

بدھ 18 ستمبر 2019 23:54

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2019ء) اسلام آباد اینٹی کار لفٹنگ سیل پولیس نے کار چوروں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران بین الصوبائی کار چور گروہ کے تین ملزمان گرفتار کرکے لا کھوں روپے مالیت کی 8 مسروقہ گاڑیاں بر آمد کر لیں، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نی جڑواںشہروں اور پنجاب کے مختلف اضلاع سے گاڑیاں چوری کرنے کا انکشاف کیا ہے، دیگر ملزمان کی گرفتار ی کیلئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں جن کو جلد ازجلد گرفتار کرکے قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سیّد نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی اسناد اور نقد انعامات دینے کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی پولیس کے انسداد کار چوری سیل کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی ہدایات پر ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سیّد نے وفاقی دارالحکومت میںکارچوری کی روک تھام کیلئے اور کار چوری میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور مسروقہ گاڑیوں کی برآمدگی کا ٹاسک ایس پی انوسٹی گیشن ڈاکٹر سید مصطفی تنو یر کو دیا جنہوں نے انچارج کار سیل سب انسپکٹر لیاقت علی کی زیر نگرانی اے ایس آئیز وحید، منظور احمد معہ جوانوں پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی۔

(جاری ہے)

تشکیلی ٹیم نے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے کار چوروں کے مسکن پر یکے بعد دیگر ریڈ کرکے بین الصوبائی کار چور گینگ کے 3 ملزمان بازید خان ولد عظمت خان سکنہ منا گئی تحصیل و ضلع صوابی، یعقوب ولد کر یم اللہ سکنہ شیریں کھوٹے تحصیل و ضلع نوشہرہ اور قریب اللہ ولد امیر محمد سکنہ مکان نمبر PD-277 ناظم آباد پنڈوڑہ راولپنڈی کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی چوری شدہ 8 کاریں برآمد کر لیں۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نی جڑواں شہروں سے گاڑیاں چوری کرنے کا انکشاف کیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں جن کو جلد ازجلد گرفتار کرکے قانو ن کی گرفت میں لایا جائے گا، ملزمان سے مقدمہ نمبر150 مور خہ12-05-2019زیر دفعہ381-A/411ت پ تھا نہ رمنا میں سوزوکی مہر ان کار ، رجسٹریشن نمبرLED-3052، مقدمہ نمبر368مور خہ20-07-2019زیر دفعہ381-A/411ت پ تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا میں سوزوکی مہر ان کار ، رجسٹریشن نمبرLXV-3264،مقدمہ نمبر380مور خہ12-09-2019زیر دفعہ381-A/411ت پ تھا نہ کو ہسار میں ہنڈا سوک کار ، رجسٹریشن نمبرABK-617، مقدمہ نمبر163مورخہ03-09-2019زیر دفعہ381-A/411ت پ تھا نہ ما ر گلہ میں ٹیو ٹا ہا ئی ایس، رجسٹریشن نمبرLES-2288، مقدمہ نمبر357/19زیر دفعہ381-A/411ت پ تھا نہ کراچی کمپنی میں سوزوکی مہر ان کار ، رجسٹریشن نمبرLXV-8474، مقدمہ نمبر 168 مور خہ23-09-2008زیر دفعہ381-A/411ت پ تھا نہ جلیل آ باد ملتان میں سوزوکی مہران کار، رجسٹریشن نمبرLWK-1937، مقدمہ نمبر113مورخہ14-03-2019زیر دفعہ381-A/411ت پ تھانہ ریل بازار فیصل آباد میںٹیو ٹا کرولا کار، رجسٹریشن نمبرAJA-381اورٹیو ٹا ایکو اء رجسٹر یشن نمبر LEB-4917 برآمد کر لیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سیّد نے کہا کہ اینٹی کار لفٹنگ سیل پولیس نے قبل ازیں بھی کارچورں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع سے چوری گاڑیاں برآمد کی ہیں جس کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت میں کار چوری کے واقعات میں کافی حدتک کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے اینٹی کار لفٹنگ سیل پولیس کی کارکردگی کی تعریف کی۔