چونیا ںمیں بچوں کے قتل کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

بدھ 18 ستمبر 2019 23:54

لاہور۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی ہدایت پر چونیا ں میں بچوں کے قتل کے واقعہ کی تحقیقات کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی ہی- ڈی پی اوقصور جے آئی ٹی کے سربراہ ہوں گی-ایس پی انویسٹی گیشن قصور،ایس پی انویسٹی گیشن پراونشل انویسٹی گیشن برانچ،انٹیلی جنس بیورو اور انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے کمیٹی میں شامل ہوں گی-اس ضمن میں محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔