Live Updates

پیپلزپارٹی کے ذہنی غلام وزرا ہمت کرتے ہوئے وزیر صحت سے استعفیٰ کا مطالبہ کریں، ارسلان تاج

لاڑکانہ واقعے پر حکومتی نااہلی کی بجا متاثرین کو ذمہ دار ٹھرادیا گیا، ارسلان تاج رکن سندھ اسمبلی

بدھ 18 ستمبر 2019 23:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج گھمن نے کہا کہ سعید غنی سندھ کی عوام کے زخموں ہر نمک چھڑکنے کا کام کررہے ہیں سعید غنی اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے محکمہ صحت میں ناکامیوں پر وزیر صحت سے استعفی کا مطالبہ کریں صوبائی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری کردہ بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ لاڑکانہ میں کتے کاٹنے کی ویکسین نہ ملنے پر انکوائری رپورٹ جھوٹ پر مبنی ہے حکومت اور انتظامیہ اپنی غلطی اور ناکامی کا اعتراف کرنے کی بجا متاثرین کو قصور وار ٹھرادیا گیا ہے جو کہ سندھ حکومت کے لیے شرم کا مقام ہے اگر 40 روز قبل ویکسین مل جاتی تو بچہ اس نہج پر نہیں پہچتا سندھ حکومت کی 10 دن کی کارکردگی میں 17 لاشیں سندھ کو مل چکی ہیں سعید غنی سندھ کی عوام کیساتھ مذاق کرنا بند کریں اگر ذہنی غلام وزرا میں ہمت ہے تو وزیر صحت سے استعفی کا مطالبہ کریں محکمہ صحت میں ایک ناتجربیکار شخص کو وزارت پر بٹھاکر محکمے اور سندھ کی عوام کو خوار کیا جارہا ہے لاڑکانہ میں ایڈز ویکسین کی کمی اور نمرتہ کا واقعہ بلاول کا اپنے حلقے سے غیر سنجیدگی کی مثال ہے بلاول کو اپنے حلقے کے علاوہ پوری دنیا کا درد نظر آجاتا ہے سندھ بھر میں پیپلزپارٹی کی بیڈ گورننس کی اعلی مثال صوبے ہر سیاہ دھبا ہے تحریک انصاف سندھیوں کے ساتھ ناانصافی پر جدوجہد کرتی رہے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات