Live Updates

ن لیگ اور پیپلز پارٹی رہنما ایک دوسرے پر بنائے ہوئے کیسز میں گرفتار ہورہے ہیں، جمال صدیقی

تحریک انصاف نے اداروں کو بااختیار بناکر سیاسی مداخلت ختم کی جس سے انصاف کا بول بالا ہوا، ترجمان تحریک انصاف سندھ

بدھ 18 ستمبر 2019 23:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے ترجمان و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے خورشید شاہ کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری اور پیپلزپارٹی رہنماوں کے بیانات پر اپنے بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے اپنے ادوار میں ایک دوسرے کے خلاف کیسز بنائے مگر اداروں میں من پسند افراد اور سیاسی مداخلت کے باعث وہ کیسز آگے نہیں بڑھ سکے مگر تحریک انصاف نے آتے ہی اداروں سے سیاسی مداخلت ختم کی اور اداروں کو بااختیار بنایا جس کی وجہ سے آج ملک لوٹنے والوں کے خلاف ادارے میرٹ پر کام کررہے ہیں صوبائی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری کردہ بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ خورشید شاہ کی گرفتاری نیب کیس میں نیب کے ہاتھوں ہوئی ہے لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ چوری کریں گے اور انہیں حساب بھی نہیں دینا ہوگا یہ تاثر غلط ہے اب جس جس نے بھی اس ملک کو لوٹا ہے اسے حساب ضرور دینا ہوگا سندھ میں سالوں سے حکومت کرنے والی جماعت کتے کاٹنے کی ویکسین تک عوام کو نہیں دے سکی وہ لوگوں کو علاج کی مثالیں دے رہی ہے آج سندھ میں لاقانونیت اور معصوم شہریوں کیساتھ ظلم ہورہا ہے کشمیر میں مودی مسلمانوں پر اور سندھ میں بلاول سندھیوں پر ظلم کررہا ہے سندھ کی عوام اب باشعور ہوچکی ہے سندھ حکومت اب اپنی ناکامیوں سے ہی جلد گھر جانے والی ہے تحریک انصاف سندھ کے لوگوں کیساتھ کھڑی ہے یہ سب چور اڈیالہ کے مسافر ہیں انہیں سندھ کے ایک ایک بچے کی سسکیوں کا حساب دینا ہوگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات