خیبر پختونخوا اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کااجلاس،مختلف اداروں کے آڈٹ کے حوالے سے تفصیلی بحث
بدھ 18 ستمبر 2019 23:58
(جاری ہے)
اسلام آباد میں منعقد ہونے والے کمیٹی کے اجلاس کے ساتھ ساتھ یونائیٹڈ نیشن ڈویلپمنٹ پروگرام کے زیراہتمام پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ممبران کی استعداد کار میں اضافے کے لیے ایک تربیتی نشست کا انعقاد بھی کیا گیا جن کی صدارت رکن صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کی جبکہ اس میں پی اے سی ممبران نگہت اورکزئی، عنایت اللہ خان، سردار محمد یوسف،خوشدل خان، محمد ادریس خان اور سید فخر جہان نے بھی شرکت کی اس کے علاوہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے سیکرٹری اور سینئر پولیس افسران بھی شرکاء میں شامل تھے۔
کمیٹی نے متعلقہ حکام کو یہ بھی حکم دیا کہ وہ وضاحت کریں کہ کسی قانون اور کسی مقصد کیلئے 2010-11 اور2011-12 کے دوران پولیس اہلکاروں کی عارضی تقرریوں سے مختلف کٹوتیاں کی گئیں مناسب طور پر پوزیشن کی وضاحت پر کمیٹی نے دہشت گردوں کے خلاف مختلف آپریشنز کے دوران پولیس کی جانب سے کئے گئے مختلف اخراجات سے متعلق کثیر تعداد میں آڈٹ پیراز نمٹا دئے۔ پی اے سی نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ مختلف حکومتی اداروں سے 50/- ملین روپے سے زائد رقوم وصول کر لی گئی ہیں اور پی اے سی کی گزشتہ حالیہ ہدایات کے مطابق مختلف حکومتی اداروں کے خلاف قانونی اور انضباتی دونوں کا روائیاں بھی کی گئی ہیں۔یہاں یہ امر قابل ذکرہے کہ یونائیٹڈ نیشنز ڈیویلپمنت پروگرام (UNDP ) نے خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کے ممبران کی استعداد کار میں اضافے کیلئے اسلام آباد میں ایک تربیتی نشست کا اہتمام کیا ہے جس میں سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی بھی شرکت کر رہے ہیں جو پی اے سی کے چیئرمین بھی ہے۔ یو این ڈی پی کی ایک سینئر ٹیم اپنے لیجسلیٹیو کنسلٹنٹ محسن عباس کی زیر قیادت یہ تربیت فراہم کر رہی ہے اور یہ پی اے سی کی اہمیت ذمہ داریوں اور کار گزاری پر مبنی ہے۔ جیسا کہ دنیا بھر میں خاص کر جمہوری طور پر مستحکم اور باشعور ممالک میں عمل در آمد کیا گیا۔قبل ازیں یو این ڈی پی کی جانب سے خیبر پختونخوا کے ممبران اسمبلی کیلئے کثیر تعداد میں ایسے سیشنز کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں دیگر امور کے ساتھ ساتھ گزشتہ سال جولائی میںبھوربن میں خیبر پختونخوا اسمبلی کی ٹاسک فورس کیلئے روڈ میپ طے کرنے پر ایک پالیسی مزاکرے، سمیت دیگر اقدامات کئے گئے ہیں جن میں رولز آف بزنس کے طریقہ کار اور انعقاد کے دوبارہ جائزے اور نظر ثانی کیلئے اسلام آباد میں خیبر پختونخوا اسمبلی کی ٹیکنیکل کمیٹی کے سیکرٹریٹ، خواتین کی پارلیمانی کاکس کے اجلاس کا گزشتہ ماہ اسلام آباد میں انعقاداور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق بین الصوبائی پارلیمانی ورکشاپ کا گزشتہ ماہ بھوربن میں انعقاد شامل ہے۔مزید قومی خبریں
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.