مریم نواز کے قتل کی منصوبہ بندی کیے جانے کا انکشاف

اطلاعات ملی تھیں کہ نواز شریف کی صاحبزادی کو کھانے میں زہر دے کر قتل کیا جا سکتا ہے، اسی لیے نیب نے گھر کے کھانے پر پابندی عائد کی: تجزیہ کار چوہدری غلام حسین کا دعویٰ

muhammad ali محمد علی بدھ 18 ستمبر 2019 22:50

مریم نواز کے قتل کی منصوبہ بندی کیے جانے کا انکشاف
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر 2019ء) مریم نواز کے قتل کی منصوبہ بندی کیے جانے کا انکشاف، تجزیہ کار چوہدری غلام حسین کا دعویٰ ہے کہ اطلاعات ملی تھیں کہ نواز شریف کی صاحبزادی کو کھانے میں زہر دے کر قتل کیا جا سکتا ہے، اسی لیے نیب نے گھر کے کھانے پر پابندی عائد کی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سے متعلق تشویش ناک دعویٰ کیا گیا ہے۔

سینئر صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز کی جان کو خطرہ ہے۔ نیب کو اطلاعات ملی تھیں کہ نواز شریف کو کھانے یا جیل سے باہر سے منگوائی جانے والے پانی و دیگر کھانے پینے کی اشیاء میں زہر دے کر قتل کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ان اطلاعات کے ملنے کے بعد ہی نیب نے ہنگامی ایکشن لیا اور مریم نواز کیلئے گھر کے کھانے پر پابندی عائد کر دی۔

چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا کھانا تو ان کے گھر سے ہی آ رہا تھا، تو اب سوال اٹھتا ہے کہ انہیں کون زہر دینے کی کوشش کر رہا ہے؟ دوسری جانب بدھ کے روز عدالت میں پیشی کے موقع پر مریم نواز نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو بھی کی اور گھر کا کھانا بند کرنے سے متعلق بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے نہ تو گھر کے کھانے کی درخواست کرنی ہے نہ ہی کوئی گلہ۔

جبکہ عدالت میں موجود سابق وزیراعظم نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کا کہنا تھا کہ نیب کے تمام ملزمان کے لیے گھر کا کھانا آتا ہے صرف میرے لیے اورمریم نواز کے لیے گھر کا کھانا بند ہے ۔ میں نے اِن سے کہا ہے کہ گھر کے کھانے سے سانسیں بڑھنی نہیں اور نیب کے کھانے سے گھٹنی نہیں ۔ یہ محض چھوٹی سوچ کی عکاسی کرتی ہے ۔