Live Updates

وزیراعظم عمران خان کا افغان صدر اشرف غنی سے ٹیلی فون پر رابطہ

وزیراعظم کا افغانستان میں ہونے والے دہشت گردوں کے حملوں پر اظہارِ افسوس، تعاون جاری رکھنے کا وعدہ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 18 ستمبر 2019 23:33

وزیراعظم عمران خان کا افغان صدر اشرف غنی سے ٹیلی فون پر رابطہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2019ء) وزیراعظم عمران خان کا افغان صدر اشرف غنی سے ٹیلی فون پر رابطہ، وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں ہونے والے دہشت گردوں کے حملوں پر اظہارِ افسوس کیا ہے اور ان حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے افغان صدر سے وعدہ کیا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن قائم کرنے کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے دہشتگردوں کے حملوں میں جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس کیا ہے اور صدر اشرف غنی کے محفوظ رہنے پر اطمینان کا اظہار بھی کیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کابل میں خودکش دھماکہ ہوا تھا جس میں افغان صدر بامشکل بچے تھے۔ طالبان نے کابل میں خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے جس میں 24 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ اب وزیراعظم عمران خان صدر اشرف غنی سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے حملوں کی مذمت کی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات