Live Updates

قصور واقعہ پر سب کا محاسبہ ہو گا، جنہوں نے عوام کے مفادات کے تحفظ کیلئے کام نہیں کیا ان سے باز پرس کی جائے گی

وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

بدھ 18 ستمبر 2019 23:50

قصور واقعہ پر سب کا محاسبہ ہو گا، جنہوں نے عوام کے مفادات کے تحفظ کیلئے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2019ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قصور واقعہ پر سب کا محاسبہ ہو گا، جنہوں نے عوام کے مفادات کے تحفظ کیلئے کام نہیں کیا ان سے باز پرس کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ قصور واقعہ کے بعد صوبائی حکومت اور پنجاب پولیس کی جانب سے مختلف اقدامات اٹھائے گئے ہیں، ڈی پی او قصور کو ہٹایا جا رہا ہے، ایس پی انویسٹی گیشن قصور خود کو قانون کے حوالہ کر چکے ہیں اور چارج شیٹ کے بعد ان کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو معطل کیا جا چکا ہے، قصور پولیس کی ازسرِنو صف بندی کی جا رہی ہے جبکہ ایڈیشنل آئی جی کی سربراہی میں تحقیقات کیلئے احکامات دیئے جا چکے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات