جماعت اسلامی بلوچستان کے رہنمائوں کی صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری انجینئرعبدالمجید بادینی کے کزن خدابخش بادینی کے گھر فاتحہ خوانی وتعزیت

بدھ 18 ستمبر 2019 23:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2019ء) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبد الحق ہاشمی،نائب امراء مولاناعبدالکبیر شاکر،بشیر احمدماندائی ،میر محمد عاصم سنجرانی ،صوبائی جنرل سیکرٹری ہدا یت الرحمان بلوچ ، کوئٹہ کے امیر حافظ نورعلی ،صوبائی پٹی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ خان کاکڑنے جعفرآبادجاکر عوامی مارچ میں شرکت کیلئے جعفر آبادسے آتے ہوئے راستے میں ٹریفک حادثے میں شہید ہونے والے رکن جماعت اسلامی اور جماعت اسلامی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری انجینئرعبدالمجید بادینی کے کزن خدابخش بادینی کے گھر فاتحہ خوانی وتعزیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر انہوں نے مرحوم کیہ مغفرت درجات کی بلندی اورپسماندگان کیلئے صبرجمیل عطاء فرمائیں ۔

انہوں نے کہا کہ خدابخش اللہ کی راہ میں شہیدہوئے انشاء اللہ خوش قسمت ہے شہادت کے رتبے پر فائز ہوا ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی ان کی خدمات کو ہمیشہ یادرکھے گی شہادتوں سے ہی تحریکوں کوتقویت وکامیابی ملتی ہے ان شہادت کی بناہماراعوامی مارچ کامیاب بھی ہوا اللہ اس ہونہار بچے کی شہادت کی بدولت ان کے والدین وخاندان پر خصوصی رحمت وکرم کریں ان کو ہر مشکل قرض ومرض سے بچائیں۔جماعت اسلامی اس موقع پر شہیدخدابخش سے ہمدردی وہرقسم کے تعاون کیلئے تیار ہیں۔مولاناعبدالحق ہاشمی ودیگر ذمہ داران نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی صحت یابی کیلئے بھی خصوصی دعاکی ۔